اردو
انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ اللہ تعالیٰ کے اس ارشاد ”وَلِلّٰهِ عَلَى
“ (سورہ آل عمران، ع:10، پ:4، آیت نمبر:97) کے بارے میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ
وسلم سے دریافت کیا گیا کہ یا رسول اللہ سبیل سے کیا مراد ہے تو حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد
فرمایا کہ توشہ اور سواری (یعنی آمدورفت، کھانے اور مصارف سفر اور واپسی تک اہل و عیال کا نفقہ۔
(اس کی روایت حاکم نے کی ہے اور حاکم نے کہا ہے کہ یہ حدیث بخاری اور مسلم کی شرط کے
موافق صحیح ہے۔ اور ان دونوں حضرات نے اس کی تخریج نہیں کی ہے۔
اور حماد بن سلمہ نے بھی قتادہ کے واسطہ سے حضرت انس رضی اللہ عنہ سے اسی
طرح اس کی تخریج کی ہے اور حماد بن سلمہ نے کہا ہے کہ یہ حدیث مسلم کی شرط کے مطابق صحیح ہے۔
اور سعید بن منصور نے بھی صحیح طُرق سے حسن بصری رضی اللہ عنہ سے مرسلاً
روایت کی ہے۔
اور اس بارے میں حضرات ابن عمر ابن عباس، ام المؤمنین عائشہ، جابر، عبداللہ
بن عمرو بن العاص اور ابن مسعود رضی اللہ عنہم اجمعین سے مرفوعاً روایتیں ہیں جن سے ایک دوسرے
کی تائید ہوتی ہے اور اسی وجہ سے امام ترمذی نے اس حدیث کو حسن قرار دیا ہے۔
Possible references (unverified, pending editorial review)
- Candidate: Al-Mustadrak al-Hakim 1613 (unverified) 35% confidence
Confidence and text similarity are not editorial verification.