Explore Zujajah

Read. Reflect. Return.

(اس کتاب میں حج کے افعال، احکام اور فضائل کا بیان ہے)

Hadith 3040

Chapter: Entering Makkah and Performing Tawaf

In this book

Current reading

(اس کتاب میں حج کے افعال، احکام اور فضائل کا بیان ہے)

Chapter: Entering Makkah and Performing Tawaf

Zujajat al-Masabih 3040Volume 2

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 3604
قدامہ بن عبداللہ بن عمار رضی اللہ عنہ سے روایت ہے وہ فرماتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو (اژدھام کی وجہ سے اور تعلیم کی خاطر) (جیسا کہ عرف شذی اور کوکب دری میں مذکور ہے۔12) صفا اور مروہ کے درمیان اونٹ پر سوار ہوکر سعی فرماتے ہوئے دیکھا ہے۔ (دوران سعی میں) آپ نے اونٹ کو نہ تو مارا اور نہ ہانکا اور (لوگوں کو ہٹانے کے لئے) ہٹو بچو، ہٹو بچو بھی نہیں فرمایا (جیسا کہ بادشاہوں اور امراء کی سواریوں کے آگے کیا جاتا ہے۔) اس کی روایت شرح السنہ میں کی ہے۔
Commentary and footnotes (3)

Note 1

on a camel

(1) The statement "on a camel": Walking is obligatory in Sa‘i unless one has an excuse.

Note 1

قوله

(۱)قوله: على بعير : وقال في العرف الشذي المشي المقابل للركوب واجب عند أبي حنيفة، ولو ركب، وتركالواجب؛ لعذر فلا دم عليه، كما أن ستة واجبات لا دم على تركها بعذر، كما في هذا الشعر : سعى وحلق ومشى عند طوفهما ----- صدر وجمع وزور قبل المساء

Note 1

ف: واضح ہو کہ طواف کی طرح سعی بین الصفا والمروہ بھی پیادہ ادا کرنا واجب ہے البتہ اگر کوئی عذر ہو، اور پیدل چلنا ممکن نہ ہو تو سواری پر طواف اور سعی ادا کر سکتے ہیں۔ ہدایہ۔12