Explore Zujajah

Read. Reflect. Return.

Sales

Hadith 3045a

(اس باب میں ایسے شخص کو مہلت دینے اور معاف کر دینے کا بیان ہے جو قرضدار ہو

In this book

Current reading

Sales

(اس باب میں ایسے شخص کو مہلت دینے اور معاف کر دینے کا بیان ہے جو قرضدار ہو

Zujajat al-Masabih 3045aVolume 2

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 4000
ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے: وہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے روایت فرماتے ہیں کہ آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا جو لوگوں سے قرض لے اور اس کے ادا کرنے کا ارادہ رکھتا ہو تو اللہ تعالیٰ (اس کی نیت کی خوبی کی وجہ سے) ادائی قرض کا سامان (غیب سے) فرما دیتے ہیں۔ اور جو شخص اس نیت سے قرض لے کہ اس کو ادا نہ کرے گا تو اللہ تعالیٰ (اس کی بدنیتی کی وجہ سے) اس کو برباد کردیتے ہیں (ادائی قرض میں اس کی اعانت نہیں فرماتے جس کی وجہ سے وہ نہ تو قرض ادا کرسکتا ہے اور نہ خوشحال رہ سکتا ہے)۔ اس کی روایت بخاری نے کی ہے۔
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Sahih al-Bukhari 2387 (unverified) 99% confidence

Confidence and text similarity are not editorial verification.