اردو
Urdu OCR, pending reviewNoor 4002
محمد بن عبداللہ بن جحش رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ ہم (یعنی صحابہ کرام رضی
اللہ عنہم) مسجد نبوی کے صحن میں اس مقام پر بیٹھے ہوئے تھے جہاں جنازے (نماز جنازہ کے لئے)
رکھے جاتے ہیں اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم ہمارے درمیان تشریف فرما تھے یکایک
آپ ﷺ نے اپنی نظریں آسمان کی طرف اٹھائیں اور (آسمان کی طرف کچھ) ملاحظہ فرمایا اور
نظریں نیچی فرما لیں اور پیشانی پر اپنا ہاتھ رکھ کر (بطور حیرت اور استعجاب کے) فرمایا پاک ہے اللہ!
پاک ہے اللہ! آج کس قدر سختی نازل ہوئی ہے راوی کا بیان ہے کہ (یہ سن کر) ہم ایک دن اور ایک
رات خاموش رہے (اس انتظار میں کہ دیکھیں کیا سختی پیش آتی ہے) لیکن ہم کو بوجہ بھلائی کے کوئی
اور چیز نظر نہ آئی یہاں تک کہ (دوسرا دن) شروع ہو گیا۔ راوی حدیث محمد بن عبداللہ فرماتے ہیں کہ
میں نے جرأت کر کے رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے دریافت کیا کہ حضور! وہ کیا سختی تھی جس
کا آپ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نے کل ذکر فرمایا تھا حضور صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا سنو! (وہ
سختی) قرض کے بارے میں تھی! (یہ کہہ کر آپ نے فرمایا) قسم ہے اس ذات کی جس کے قبضہ میں
محمد صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی جان ہے (ادائی قرض کی اتنی اہمیت ہے کہ) اگر کوئی شخص خدا کی راہ میں
مارا جائے پھر زندہ ہو، پھر اللہ کی راہ میں شہید ہو پھر زندہ ہو، پھر اللہ کی راہ میں مارا جائے پھر زندہ ہو
اور اس پر کچھ قرض ہو تو بھی وہ (اتنی بار راہ خدا میں مارے جانے کے باوجود) اس وقت تک جنت
میں داخل نہ ہو گا جب تک کہ اس کا قرض ادا نہ کر دیا جائے۔
اس کی روایت امام احمد نے کی ہے اور شرح السنہ میں بھی اسی طرح مروی ہے۔
Possible references (unverified, pending editorial review)
- Candidate: Mishkat al-Masabih 2922 (unverified) 40% confidence
Mishkat (candidate) 2922
Confidence and text similarity are not editorial verification.
Commentary and footnotes (2)
Note 1
(1) The statement: “Where funerals are placed”: This indicates that they did not pray over funerals inside the noble mosque. This is stated in Al-Marqah.
Note 1
(۱) قوله: حيث يوضع الجنائز فيه دليل على أنهم لم يكونوا يصلون على الجنائز داخل المسجد الشريف. كذا في «المرقاة».