Explore Zujajah

Read. Reflect. Return.

(اس کتاب میں حج کے افعال، احکام اور فضائل کا بیان ہے)

Hadith 3126

Chapter: The Sermon on the Day of Sacrifice and Farewell

In this book

Current reading

(اس کتاب میں حج کے افعال، احکام اور فضائل کا بیان ہے)

Chapter: The Sermon on the Day of Sacrifice and Farewell

Zujajat al-Masabih 3126Volume 2

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 3708
نافع رحمہ اللہ حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت کرتے ہیں حضرت ابن عمر (مناسک حج سے فارغ ہونے کے بعد منی سے مکہ معظمہ کو واپسی کے وقت) مقام محصّب میں ٹھہرنے کو سنت قرار دیتے تھے اور منی سے روانگی کے دن محصّب میں نماز ظہر ادا فرماتے تھے۔ نافع فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور آپ کے بعد خلفاء راشدین نے (منی سے واپسی کے وقت) مقام محصّب میں قیام فرمایا ہے۔ اس کی روایت مسلم نے کی ہے۔
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Sahih Muslim 1310c (unverified) 88% confidence

Confidence and text similarity are not editorial verification.