Explore Zujajah

Read. Reflect. Return.

(اس کتاب میں حج کے افعال، احکام اور فضائل کا بیان ہے)

Hadith 3137

(اس باب میں ان امور کا بیان ہے جس سے احرام باندھنے

In this book

Current reading

(اس کتاب میں حج کے افعال، احکام اور فضائل کا بیان ہے)

(اس باب میں ان امور کا بیان ہے جس سے احرام باندھنے

Zujajat al-Masabih 3137Volume 2

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 3722
ابو ایوب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم احرام کی حالت میں اپنے سر مبارک کو دھولیا کرتے تھے۔ اس کی روایت بخاری اور مسلم نے متفقہ طور پر کی ہے۔
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Sahih al-Bukhari 1840 (unverified) 97% confidence
  • Candidate: Sahih Muslim 1205a (unverified) 94% confidence

Confidence and text similarity are not editorial verification.

Commentary and footnotes (2)

Note 1

قوله

(۱) قوله: كان يغسل إلخ : يجوز للمحرم غسل رأسه بحيث لا ينتف شعرا بلا خلاف، أما لو غسل رأسه بالخطمي فعليه دم عند أبي حنيفة ، وبه قال مالك، وقالا : صدقة. كذا في قاضيخان».

Note 1

واضح ہو:۔ قاضی خاں میں مذکور ہے کہ محرم حالت احرام میں اس طرح اپنے سر کو پانی سے دھوسکتا ہے کہ سر کے بال نہ جھڑیں اور اگر اس نے اپنے سر کو خطمی (خوشبودار گھاس) ملے ہوئے پانی سے دھولیا تو امام اعظم رحمہ اللہ کے پاس اس پر دم یعنی قربانی دینا ضروری ہے اور اگر پانی سے دھونے میں یا کھجانے میں سر یا داڑھی کے بال گر جائیں تو صدقہ لازم آئے گا۔ اور اگر محرم سر یا ناک یا داڑھی کے بال اکھڑے تو ہر بال کے بدلہ ایک مُٹھی غلہ صدقہ کرنا لازم ہوگا۔ یہ پورا مضمون فتاویٰ عالمگیری سے ماخوذ ہے۔12