Explore Zujajah

Read. Reflect. Return.

Sales

Hadith 3164a

Chapter: Inheritance

In this book

Current reading

Sales

Chapter: Inheritance

Zujajat al-Masabih 3164aVolume 2

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 4172Noor 4173
مقدام رضی اللہ عنہ سے روایت ہے وہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا ہے کہ میں ہر مسلمان پر خود اس کی جان سے زیادہ حق رکھتا ہوں تو جو کوئی قرض چھوڑے یا اولاد چھوڑے تو ان کی ذمہ داری ہم پر ہے اور جو مال چھوڑے (تو قرض کی ادائی اور اجرائی وصیت کے بعد) اس کے وارثوں کا ہوگا اور جس کا کوئی وارث نہ ہو میں اس کا وارث ہوں گا اس کا مال لوں گا (اور بیت المال میں داخل کر دوں گا) اور اس کے قیدیوں کو (فدیہ دے کر) چھڑاؤں گا۔ اور ماموں اس شخص کا وارث ہوگا جس کا کوئی وارث نہ ہو کہ وہ اس کا مال وراثت میں پائے گا اور اس کے قیدیوں کو چھڑائے گا۔ اور ایک دوسری روایت میں اس طرح ہے میں اس کا وارث ہوں جس کا کوئی وارث نہیں اس کی طرف سے خون بہا ادا کروں گا اور اس کا مال لے کر (بیت المال میں) داخل کروں گا اور ماموں اس شخص کا وارث ہوگا جس کا کوئی وارث نہیں وہ اس کا خون بہا ادا کرے گا اور اس کا مال وراثت میں پائے گا۔ (اس کی روایت ابوداود نے کی ہے)۔
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Sunan Abi Dawud 2899 (unverified) 95% confidence

Confidence and text similarity are not editorial verification.