اردو
Urdu OCR, pending reviewNoor 3877
ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے وہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ
ارشاد فرمائے ہیں کہ سونے کو سونے کے بدلے، چاندی کو چاندی کے بدلے، گیہوں کو گیہوں کے بدلے،
جو کو جو کے بدلے، کھجور کو کھجور کے بدلے، اور نمک کو نمک کے بدلے بیچا جا سکتا ہے جب کہ یہ ساری چیزیں
(ناپ اور تول میں) برابر برابر ہوں اور (معاملہ) دست بدست ہو (اور ادھار نہ ہو) تو جس کسی
نے زیادہ دیا یا زیادہ لیا تو اس نے سود لیا یا سود دیا اور لینے والا اور دینے والا (گناہ میں دونوں) برابر
ہیں۔ اس کی روایت مسلم نے کی ہے۔
Possible references (unverified, pending editorial review)
- Candidate: Sahih Muslim 1584a (unverified) 95% confidence
Confidence and text similarity are not editorial verification.