اردو
ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے وہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ
نے ارشاد فرمایا ہے کہ سونے کو سونے کے بدلہ نہ بیچو ہاں اگر برابر برابر ہو اور کسی ایک کا وزن بھی
زائد نہ ہو (تو کوئی حرج نہیں اور اسی طرح) چاندی کو چاندی کے بدلہ نہ بیچو ہاں اگر برابر برابر ہو اور کسی
ایک کا وزن بھی زائد نہ ہو اور (تبادلہ میں) غائب کو حاضر کے بدلہ نہ بیچو (یعنی دونوں طرف کی
چیزیں موجود ہوں اور معاملہ دست بدست ہو)۔
اس کی روایت بخاری اور مسلم نے متفقہ طور پر کی ہے۔
اور ایک اور روایت میں اس طرح ہے کہ سونے کو سونے کے بدلہ اور چاندی
کو چاندی کے بدلہ نہ بیچو مگر یہ کہ وہ ہم وزن ہوں۔
Possible references (unverified, pending editorial review)
- Candidate: Sahih al-Bukhari 2177 (unverified) 97% confidence
- Candidate: Sahih Muslim 1584a (unverified) 96% confidence
Confidence and text similarity are not editorial verification.