اردو
Urdu OCR, pending reviewNoor 3923
ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے وہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے
ارشاد فرمایا ہے کہ کوئی شخص اپنے بھائی کی بیع پر اپنا مال (کسی دوسرے کو) نہ بیچے (یعنی طرفین میں
خرید و فروخت کا معاملہ طے پا جانے کے بعد کسی تیسرے شخص کو اپنا مال نہ بیچے) اور (شادی کا
معاملہ آپس میں طے ہو جانے کے بعد) کوئی (تیسرا) شخص اس جگہ اپنا پیام نہ بھیجے ہاں اگر اس کو
اس بات کی اجازت دے دی جائے تو کوئی حرج نہیں ہے۔ (ورنہ اس میں مسلمان کی حق تلفی ہوتی
ہے)۔ اس کی روایت مسلم نے کی ہے۔
Possible references (unverified, pending editorial review)
- Candidate: Sahih Muslim 1412b (unverified) 87% confidence
Confidence and text similarity are not editorial verification.
Commentary and footnotes (1)
Note 1
(۱)قوله: لا يبيع الرجل على بيع أخيه وقال النووي: أجمع العلماء على منع البيع على بيع أخيه، والشرى على شراه والسوم على سومه، فلو خالف وعقد فهو عاص وينعقد البيع، هذا مذهب الشافعي وأبي حنيفة وآخرين.