اردو
ابن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہما سے روایت ہے، انہوں نے کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ
علیہ وسلم نے فرمایا: جو شخص نماز میں قہقہہ لگا کر ہنسے وہ نماز اور وضوء دونوں کا اعادہ کرے۔ (اس کی
روایت ابن عدی نے کامل میں کی ہے۔)
اور دارقطنی کی ایک روایت میں ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم سے
روایت کیا ہے کہ آپ نے ارشاد فرمایا: جب نماز میں کوئی قہقہہ لگائے تو نماز اور وضوء دونوں کا اعادہ کرے۔