Explore Zujajah

Read. Reflect. Return.

Marriage

Hadith 3342

Chapter on the Treatment of Women and the Rights of Each

In this book

Current reading

Marriage

Chapter on the Treatment of Women and the Rights of Each

Zujajat al-Masabih 3342Volume 2

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 4428
اسماء بنت ابی بکر رضی اللہ تعالیٰ عنہما سے روایت ہے کہ ایک عورت نے عرض کیا کہ یا رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) میری ایک سوکن ہے اگر میں (اس کے سامنے) یہ ظاہر کروں کہ میرے خاوند نے مجھے یہ چیز دی ہے حالانکہ اس نے نہیں دی ہے تو کیا میرے لیے یہ گناہ کی بات ہوگی۔ (یہ سن کر) رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ ظاہر کرنے والا اس چیز کا جس کو وہ نہیں ملی ہے، اس کی مثال اس شخص کی سی ہے جو جھوٹ اور فریب کے دو کپڑے پہنے ہو (یعنی مکار اور دھوکے باز ہے)۔ اس کی روایت بخاری اور مسلم نے متفقہ طور پر کی ہے۔
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Sahih al-Bukhari 5219 (unverified) 98% confidence
  • Candidate: Sahih Muslim 2130b (unverified) 92% confidence

Confidence and text similarity are not editorial verification.