اردو
Urdu OCR, pending reviewNoor 4437
جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے وہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ
علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے کہ تین آدمی ایسے ہیں جن کی نماز قبول نہیں ہوتی اور نہ ان کی کوئی
نیکی (آسمان پر) جاتی ہے۔ (1)بھاگا ہوا غلام یہاں تک کہ وہ اپنے آقاؤں کی طرف آ جائے اور
ان کے ہاتھوں میں اپنا ہاتھ دیدے (یعنی ان کا فرمانبردار بن جائے)(2)وہ عورت جس پر اس
کا شوہر ناراض ہو(3)نشہ باز؛ یہاں تک کہ وہ اپنے نشہ سے ہوش میں آئے (اور توبہ کرلے)۔
(اس کی روایت بیہقی نے شعب الایمان میں کی ہے)۔