Explore Zujajah

Read. Reflect. Return.

Marriage

Hadith 3356

(خلع اور طلاق کا بیان)

In this book

Current reading

Marriage

(خلع اور طلاق کا بیان)

Zujajat al-Masabih 3356Volume 2

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 4444
معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ سے روایت ہے وہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے کہ اے معاذ! تمام مخلوق الہی میں روئے زمین پر (غلاموں کو) آزاد کرنے سے بڑھ کر کوئی چیز اللہ تعالیٰ کو محبوب نہیں ہے اور روئے زمین پر اللہ تعالیٰ نے طلاق سے بڑھ کر کوئی مبغوض چیز نہیں پیدا کی۔ اس کی روایت دار قطنی نے کی ہے۔
Commentary and footnotes (1)

Note 1

ف: اس حدیث شریف میں ارشاد ہے کہ اللہ تعالیٰ کو اپنی مخلوقات میں غلاموں کو آزاد کرنا بیحد پسند ہے اُس لیے کہ غلام کو آزاد کرنا حقیقت میں ایک انسان کو دوسرے انسان کی غلامی سے آزاد کرنا ہے جس سے وہ اپنے رب کی بندگی کے حقوق ادا کرنے میں یکسو ہو جاتا ہے اور جس مالک نے اپنے غلام کو آزاد کیا اس کو دوزخ سے رہائی ملتی ہے، غلاموں کو آزاد کرنا ایسے انسانوں کو غلامی کے بندھن سے جو انسان کے لئے عار ہے نکالنا ہے اور غلاموں کی آزادی دوسروں پر رحمت اور شفقت ہے جو دراصل اللہ تعالیٰ کی صفت ہے، اس سے اپنے آپ کو متصف کرنا ہے۔ (مرقات12)