Explore Zujajah

Read. Reflect. Return.

Marriage

Hadith 3376

(تین طلاق، ایلاء اور ظہار کا بیان)

In this book

Current reading

Marriage

(تین طلاق، ایلاء اور ظہار کا بیان)

Zujajat al-Masabih 3376Volume 2

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 4489Noor 4490
سلیمان بن یسار رحمۃ اللہ علیہ سلمہ بن صخر رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں اور وہ حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ آپ نے ارشاد فرمایا کہ ظہار کرنے والا شخص کفارہ ادا کرنے سے پہلے (بیوی سے) صحبت کرے تو اس پر ایک ہی کفارہ لازم ہے۔ اس کی روایت ترمذی، اور ابن ماجہ نے کی ہے، اور امام مالک رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ جو اپنی بیوی سے ظہار کرے پھر کفارہ ادا کرنے سے پہلے صحبت کرے تو اس پر ایک ہی کفارہ واجب ہے لیکن وہ صحبت سے رکا رہے یہاں تک کفارہ ادا کرے اور اللہ تعالیٰ سے استغفار کرے اور امام مالکؒ نے یہ بھی فرمایا ہے کہ اس بارے میں میں نے جتنے اقوال سنے ہیں ان سب میں یہ قول، بہترین قول ہے۔ اور امام محمد رحمۃ اللہ علیہ نے کتاب الاصل میں فرمایا ہے کہ ہم کو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے یہ روایت پہنچی ہے کہ ایک شخص نے اپنی بیوی سے ظہار کیا اور کفارہ ادا کرنے سے پہلے صحبت کر لیا اس کی اطلاع حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو ملی تو آپ نے اس کو حکم دیا کہ وہ اللہ تعالیٰ سے استغفار کرے اور کفارہ ادا کرنے سے پہلے دوبارہ صحبت نہ کرے۔
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Jami al-Tirmidhi 1199 (unverified) 72% confidence · Validation similarity: 0.483

Confidence and text similarity are not editorial verification.

Commentary and footnotes (2)

Note 3

One expiation,

(3) His statement regarding one who declares his wife like his mother’s back and has intercourse before expiating: He said, “One expiation,” meaning if he has intercourse before performing the expiation, no additional expiation is required due to the intercourse. The only obligation is the initial expiation, meaning nothing else is required beyond the first expiation based on this hadith. This is the view of the four Imams. However, according to us [the Hanafis], he should also seek forgiveness from Allah, as transmitted in the Muwatta from the statement of Malik. Nuh Afandi quoted Allamah Qasim, who mentioned that Muhammad [ibn al-Hasan] reported it in The Source as a raised hadith. The intended meaning of seeking forgiveness is repentance from this sin, which is the prohibition of intercourse before expiation.

Note 1

اور امام محمد رحمۃ اللہ علیہ کے بلاغات کی سند رسول اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم تک پہنچتی ہے چنانچہ کتاب الصوم میں امام محمد نے اس روایت کی سند کو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم تک پہنچایا ہے۔