Explore Zujajah

Read. Reflect. Return.

Marriage

Hadith 3375

(تین طلاق، ایلاء اور ظہار کا بیان)

In this book

Current reading

Marriage

(تین طلاق، ایلاء اور ظہار کا بیان)

Zujajat al-Masabih 3375Volume 2

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 4487Noor 4488
عکرمہ رحمة اللہ علیہ حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت فرماتے ہیں کہ ایک شخص نے اپنی بیوی سے ظہار کیا تھا پھر کفارہ ادا کرنے سے پہلے اس سے صحبت کر بیٹھا۔ پھر نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت اقدس میں حاضر ہو کر اپنا واقعہ سنایا۔ آپ نے دریافت فرمایا کہ کس چیز نے تجھے اس پر آمادہ کیا؟ اس نے عرض کیا یا رسول اللہ میں نے اس کی پازیب کی سفیدی کو چاندنی رات میں (چمکتی) دیکھی میں بے قابو ہو گیا یہاں تک کہ اس سے صحبت کر لی۔ اس کے اس بیان سے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہنس پڑے، اور فرمایا کہ اپنی بیوی سے صحبت نہ کرنا یہاں تک کہ کفارہ ادا کر دے۔ اس کی روایت ابن ماجہ نے کی ہے اور ترمذی نے بھی اس کے قریب قریب روایت کی ہے۔ اور ابوداؤد اور نسائی نے بھی اس کی روایت مسند اور مرسل دونوں طریقوں سے کی ہے۔
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Sunan Ibn Majah 2065 (unverified) 88% confidence

Confidence and text similarity are not editorial verification.

Commentary and footnotes (1)

Note 2

Not to approach her until he atones

(2) The statement: "Not to approach her until he atones"—If he has intercourse before atonement, he must seek forgiveness and atone for zihar only. No additional expiation is required for the unlawful intercourse, and he must not repeat it until atoning, as in Sharh al-Wiqayah.