اردو
Urdu OCR, pending reviewNoor 4514
عمرو بن شعیب رضی اللہ عنہ اپنے والد کے واسطہ سے اپنے دادا سے روایت
کرتے ہیں کہ ان کے دادا نے بیان کیا کہ ایک شخص نے (خدمت اقدس میں) کھڑے ہو کر عرض
کیا کہ یا رسول اللہ فلاں شخص میرا بیٹا ہے میں نے زمانہ جاہلیت میں اس کی ماں کے ساتھ زنا
کیا تھا (سن کر) رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا اسلام میں ایسے نسب کا دعویٰ ثابت نہیں،
جاہلیت کی باتیں ختم ہوگئیں لڑکا تو بستر والے کا ہے (یعنی لڑکا اسی کا ہوگا جس کی بیوی یا باندی ہو)
اور زانی کے لئے سنگساری ہے (یا محرومی)۔ (اس کی روایت ابوداؤد نے کی ہے)۔