اردو
عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ آپ کا ایک مختار آپ کے
پاس آیا تو آپ نے اس سے دریافت کیا کہ کیا تم نے غلاموں کو ان کے کھانے پینے کا سامان
دیدیا ہے؟ اس نے جواب دیا نہیں، تو آپ نے فرمایا تم جا کر ان کے کھانے پینے کا سامان دے آؤ
اس لئے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا ہے کہ آدمی کے لئے اتنا گناہ کافی ہے کہ وہ
اپنے غلاموں کی خوراک کو روکے رکھے۔
ایک اور روایت میں اس طرح مروی ہے کہ (آپ نے ارشاد فرمایا کہ)
آدمی کے لئے اتنا گناہ کافی ہے کہ جن کی روزی (یعنی اہل و عیال لونڈی غلام) اس کے ذمہ
ہوں وہ ان کی خوراک کو ضائع کردے (یعنی نہ دے)۔
(اس کی روایت مسلم نے کی ہے۔)
Possible references (unverified, pending editorial review)
- Candidate: Sahih Muslim 996 (unverified) 98% confidence
Confidence and text similarity are not editorial verification.