Explore Zujajah

Read. Reflect. Return.

Retribution

Hadith 3503

Opening narrations

In this book

Current reading

Retribution

Opening narrations

Zujajat al-Masabih 3503Volume 3

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 4723Noor 4724
حضرت ابورمثہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں اپنے والد کے ساتھ حاضر ہوا تو آپﷺ نے فرمایا: یہ جو تمہارے ساتھ ہے کون ہیں؟ تو انہوں نے کہا: یہ میرا بیٹا آپ اس پر گواہ رہئے۔ آپﷺ نے فرمایا: (تمہیں معلوم ہونا چاہئے) کہ نہ تمہارے اوپر اس کا قصور ہوگا نہ اس پر تمہارا قصور ہوگا۔ (ابوداؤد، نسائی)۔ شرح السنہ میں اس (حدیث) کی ابتداء میں یہ اضافہ ہے کہ انہوں نے کہا: میں اپنے والد کے ساتھ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا۔ میرے والد نے حضرت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی پشت مبارک میں جو چیز بھی اس کو دیکھا تو کہا کہ آپﷺ مجھے اپنی پشت مبارک میں جو چیز ہے اس کے علاج کرنے کی اجازت دیجئے کیونکہ میں طبیب (معالج) ہوں۔ آپﷺ نے فرمایا: تم رفیق ہو اور طبیب اللہ تعالیٰ ہی ہے۔
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Sunan Abi Dawud 4495 (unverified) 93% confidence

Confidence and text similarity are not editorial verification.