Explore Zujajah

Read. Reflect. Return.

Hudud

Hadith 3603

The Chapter on What Should Not Be Invoked Against the Punished

In this book

Current reading

Hudud

The Chapter on What Should Not Be Invoked Against the Punished

Zujajat al-Masabih 3603Volume 3

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 4914Noor 4915
سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ ایک آدمی جن کا نام عبداللہ اور لقب حمار تھا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو ہنسایا کرتے تھے اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان پر شراب نوشی کی (سزا میں) کوڑے لگوائے تھے۔ پھر ایک دن ان کو لایا گیا پھر آپ ﷺ نے کوڑے لگانے کا حکم فرمایا اور ان کو کوڑے لگائے گئے تو قوم میں سے ایک آدمی نے کہا اے اللہ تو اس پر لعنت کر ان کو کس قدر زیادہ لایا گیا تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا اس پر تم لعنت مت کرو۔ خدا کی قسم میں جانتا ہوں کہ وہ اللہ اور اس کے رسول سے محبت کرتا ہے۔ (بخاری) اور امام بخاری کی ایک دوسری روایت میں ہے کہ وہ آدمی جب واپس پلٹا تو قوم میں سے کسی نے کہا اللہ تجھے رسوا کرے۔ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا تم اس طرح مت کہو، اس پر شیطان کی مدد مت کرو۔
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Sahih al-Bukhari 6780 (unverified) 99% confidence
  • Candidate: Sahih al-Bukhari 6781 (unverified) 96% confidence

Confidence and text similarity are not editorial verification.