اردو
Urdu OCR, pending reviewNoor 4968
سیدنا وائل بن حجر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے مروی ہے کہ سلمہ بن یزید جعفیؓ نے
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے دریافت کرتے ہوئے کہا یا نبی اللہﷺ آپ کیا فرماتے ہیں اگر
ہم پر ایسے امراء قائم ہو جائیں جو ہم سے اپنا حق مانگیں اور ہم سے ہمارا حق روک دیں تو آپ کیا حکم
فرماتے ہیں۔ آپﷺ نے فرمایا ان کی باتیں سنو اور اطاعت کرو۔ اس کے سوا نہیں کہ ان پر وہ چیز
واجب ہے جس کی ذمہ داری وہ اٹھائے ہیں اور تم پر وہ واجب ہے جس کی تم نے ذمہ داری اٹھائی
ہے۔ (مسلم)
Possible references (unverified, pending editorial review)
- Candidate: Sahih Muslim 1846a (unverified) 97% confidence
Confidence and text similarity are not editorial verification.