اردو
سیدنا ابوذر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ میں نے عرض کیا: یا رسول
اللہ ﷺ کیا آپ مجھے گورنر نہیں بنائیں گے؟ ابوذر نے کہا پس آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اپنا
دست (شفقت) میرے مونڈھے پر مارا پھر فرمایا: اے ابوذر تم کمزور ہو اور بے شک یہ ایک امانت
ہے اور قیامت کے دن یہ ایک رسوائی ہے اور شرمندگی (کا سبب) ہے مگر وہ آدمی جو اس کو اس کے حق
کے ساتھ لے اور اس حق کو ادا کرے جو اس کے ذمہ اس سے متعلق ہے۔
اور ایک روایت میں ہے کہ آپ ﷺ نے ان سے فرمایا اے ابوذر میں تم کو
ضعیف دیکھ رہا ہوں اور میں تمہارے لئے وہی پسند کرتا ہوں جو اپنے لئے پسند کرتا ہوں تم دو آدمیوں
پر ہرگز امیر نہ بننا اور نہ کسی یتیم کے مال کے ذمہ دار بننا۔ (مسلم)
Possible references (unverified, pending editorial review)
- Candidate: Sahih Muslim 1825 (unverified) 99% confidence
- Candidate: Sahih Muslim 1826 (unverified) 99% confidence
Confidence and text similarity are not editorial verification.