Explore Zujajah

Read. Reflect. Return.

Leadership and Judgment

Hadith 3675

Opening narrations

In this book

Current reading

Leadership and Judgment

Opening narrations

Zujajat al-Masabih 3675Volume 3

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 5019
سیدنا کعب بن عجرۃ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ مجھ سے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا میں تم کو بیوقوفوں کی امارت سے اللہ کی پناہ میں دیتا ہوں۔ انہوں نے کہا وہ کیا ہے یا رسول اللہ ﷺ؟ آپ ﷺ نے فرمایا عنقریب میرے بعد چند امراء ہوں گے۔ جو ان کے پاس داخل ہو کر ان کے جھوٹ پر ان کی تصدیق کرے اور ان کے ظلم پر ان کی مدد کرے تو وہ مجھ سے نہیں ہیں۔ اور میں ان سے نہیں۔ اور وہ ہرگز میرے پاس حوض پر وارد نہیں ہوں گے۔ اور جو ان کے پاس داخل نہ ہوں اور نہ ان کے جھوٹ پر ان کی تصدیق کریں اور نہ ان کے ظلم پر ان کی مدد کریں تو وہ مجھ سے ہیں اور میں ان سے ہوں اور وہ لوگ میرے پاس حوض پر وارد ہوں گے۔ (ترمذی، نسائی)
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Jami al-Tirmidhi 2259 (unverified) 92% confidence
  • Candidate: Sunan al-Nasa'i 4207 (unverified) 85% confidence · Validation similarity: 0.658

Confidence and text similarity are not editorial verification.