اردو
حضرت خریم بن فاتک رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ فجر
کی نماز پڑھے جب آپ نماز سے فارغ ہوئے تو سیدھے کھڑے ہو کر ارشاد فرمایا جھوٹی گواہی اللہ
کے ساتھ شرک کرنے کے برابر قرار دی گئی ہے۔ تین مرتبہ فرمایا: پھر آپ نے تلاوت فرمائی
(پس تم بتوں کی پلیدی سے بچو اور جھوٹی بات بولنے سے بھی بچو اللہ کے لئے یکسو ہو کر اس کے ساتھ
شرک نہ کرتے ہوئے)(22، سورۃ الحج، آیت نمبر:30/31)(ابوداؤد، ابن ماجہ)
اور اس کی امام احمد و امام ترمذی نے ایمن بن خریم سے روایت کی ہے مگر ابن
ماجہ نے آپ کی قرات (ثُم قراء) کا ذکر نہیں کیا ہے۔
Possible references (unverified, pending editorial review)
- Candidate: Sunan Abi Dawud 3599 (unverified) 96% confidence
- Candidate: Jami al-Tirmidhi 2300 (unverified) 94% confidence
- Candidate: Sunan Ibn Majah 2372 (unverified) 88% confidence
Confidence and text similarity are not editorial verification.