اردو
سیدنا عبداللہ بن حبشی رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ
علیہ وسلم سے دریافت کیا گیا کونسا عمل افضل ہے؟ آپ نے فرمایا: (نفل نمازوں میں) قیام کو طویل
کرنا پھر عرض کیا گیا کونسا صدقہ افضل ہے؟ آپ نے فرمایا: تنگدست کی محنت کا صدقہ، عرض کیا گیا
کونسی ہجرت افضل ہے؟ تو آپ نے فرمایا: آدمی کا چھوڑ دینا ان چیزوں کو جن کو اللہ نے اس پر حرام
کیا ہے، عرض کیا گیا پس کونسا جہاد افضل ہے؟ تو آپ نے فرمایا: وہ آدمی (افضل ہے) جو اپنے مال
اور اپنی جان سے مشرکین سے جہاد کرے، عرض کیا گیا کونسی شہادت زیادہ عظمت والی ہے؟ تو آپ
نے فرمایا: وہ شخص جس کا خون بہایا گیا ہو اور اس کا عمدہ گھوڑا بھی زخمی کر دیا گیا ہو (ابوداؤد)
نسائی کی روایت میں ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے دریافت کیا گیا کونسا
عمل افضل ہے؟ تو آپ نے فرمایا: ایسا ایمان جس میں کسی قسم کا شک نہ ہو اور ایسا جہاد جس میں کسی
قسم کی (مال غنیمت میں) خیانت نہ ہو اور ایسا حج جو مقبول ہو، عرض کیا گیا کوئی نماز افضل ہے؟ تو
آپ نے فرمایا: (جس میں) طویل قیام ہو۔ اس کے بعد کے الفاظ میں دونوں (ابوداؤد، نسائی) نے
اتفاق کیا ہے۔
Possible references (unverified, pending editorial review)
- Candidate: Sunan Abi Dawud 1449 (unverified) 95% confidence · Validation similarity: 0.666
Confidence and text similarity are not editorial verification.