اردو
ابو نجیح سلمی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ میں نے حضرت رسول اللہ صلی
اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا ہے کہ جس نے اللہ کی راہ میں کوئی تیر پہنچایا تو اس کو جنت میں ایک
درجہ ہے اور جس نے اللہ کی راہ میں تیر چلایا تو اس کو ایک آزاد کردہ غلام کے برابر ثواب ہے۔ اور
جس پر اسلام کی حالت میں بڑھاپا آیا تو (یہ بڑھاپا) اس کے لئے قیامت کے دن نور ہوگا۔ (بیہقی
شعب الایمان) اور امام ترمذی نے دوسرا اور تیسرا حصہ روایت کیا ہے۔
اور ان دونوں کی روایت میں في الاسلام کی جگہ من شاب شيبة في سبيل
الله (جس آدمی پر اللہ کے راستہ میں بڑھاپا آیا ہو) ہے۔