اردو
Urdu OCR, pending reviewNoor 5231
سعید بن ابی ہند ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ رسول
اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کچھ اونٹ شیطانوں کے لئے ہوتے ہیں اور کچھ گھر شیطانوں کے
ہوتے ہیں۔اب رہا شیطانوں کے اونٹ، میں ان کو دیکھتا ہوں تم میں کا کوئی اپنے ساتھ اچھے اونٹ
لے کر نکلتا ہے جس کو وہ موٹا کیا ہے پس وہ ان میں سے ایک اونٹ پر نہیں سوار ہوتا اور اپنے کسی ایسے
بھائی کے پاس سے گزرتا ہے جو عاجز ہو گیا ہے تو وہ اس کو سوار نہیں کرتا۔ اب رہا شیطانوں کے گھر تو
میں اس کو دیکھا نہیں ہوں۔ سعید کہتے تھے میں سمجھتا ہوں کہ وہ یہ پنجرے ہیں جس میں لوگ ریشم کے
پردے ڈالتے ہیں۔ (ابوداؤد)
Possible references (unverified, pending editorial review)
- Candidate: Sunan Abi Dawud 2568 (unverified) 93% confidence
Confidence and text similarity are not editorial verification.