Explore Zujajah

Read. Reflect. Return.

Foods

Hadith 4139

...... : بَابُ الضِّيَافَةِ ختم ہوا : ......

In this book

Current reading

Foods

...... : بَابُ الضِّيَافَةِ ختم ہوا : ......

Zujajat al-Masabih 4139Volume 3

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 5609
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے انھوں نے کہا رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم ایک دن یا ایک رات باہر تشریف لائے تو اچانک آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی ملاقات ابوبکر اور عمر رضی اللہ عنہما سے ہوئی تو آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا تمہارے اس وقت اپنے گھروں سے نکلنے کا سبب کیا ہے؟ انھوں نے کہا بھوک۔ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا قسم ہے اس ذات کی جس کے قبضہ قدرت میں میری جان ہے۔ مجھے بھی وہی چیز لائی ہے جو تم دونوں کو لائی ہے۔ تم اُٹھو چنانچہ وہ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے ساتھ کھڑے ہوگئے۔ تو آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم ان دونوں کے ساتھ ایک انصاری صحابی کے پاس تشریف لے گئے تو کیا دیکھتے ہیں کہ وہ اپنے گھر میں نہیں تھے۔ پس جس وقت ان کی بیوی نے آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو دیکھا تو بولیں مرحبا و اہلا (خوش آمدید یہ آپ کا گھر ہے)۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ان سے فرمایا فلاں (صاحب) کہاں ہیں۔ وہ عرض کیں۔ وہ ہمارے لئے میٹھا پانی لانے کیلئے گئے ہیں۔ اتنے میں انصاری صحابی آگئے پس وہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم اور آپ کے دو ساتھیوں کو دیکھے پھر الحمد للہ کہے کہ آج اللہ کے پاس کوئی بھی مجھ سے بڑھ کر معزز و مکرم مہمان والا نہیں ہے۔ انھوں نے کہا، پس وہ گئے اور ان کی خدمت میں ایک خوشہ لائے جس میں گدرے پکے اور تازہ کھجور تھے۔ اور عرض کیا: اس میں سے آپ تناول فرمائیں اور چھری لائے تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ان سے فرمایا تم دودھ دینے والی بکری سے دور رہو پھر وہ ان کے لئے ذبح کئے تو وہ حضرات اس بکری اور اس خوشے میں سے تناول فرمائے اور نوش فرمائے۔ جب وہ سب شکم سیر اور سیراب ہوگئے تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ و سلم نے ابوبکر اور عمر رضی اللہ عنہما سے فرمایا: قسم ہے اس ذات کی جس کے قبضہ قدرت میں میری جان ہے قیامت کے دن تم سے ضرور ان نعمتوں کے بارے میں پوچھا جائے گا بھوک تم کو تمہارے گھروں سے نکالی پھر تم واپس نہیں ہوئے یہاں تک کہ تمہیں یہ نعمت ملی۔ (مسلم)۔
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Sahih Muslim 2038a (unverified) 99% confidence

Confidence and text similarity are not editorial verification.