اردو
Urdu OCR, pending reviewNoor 5675
حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ
وسلم پر دو موٹے قطری کپڑے تھے اور آپ جب بیٹھتے تو آپ پر بوجھ کی وجہ پسینہ آ جاتا۔ ملک شام
سے فلاں یہودی کا کچھ کپڑا آیا تو میں نے عرض کیا اگر آپ اس کے پاس کسی کو بھیجتے اور اس سے دو
کپڑے سہولت حاصل ہونے تک کیلئے خرید لیتے، تو آپ اس کے پاس بھیجے تو اس نے کہا میں جانتا
ہوں آپ کیا چاہتے ہیں آپ میرا مال لے لینا چاہتے ہیں۔ تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے
فرمایا وہ جھوٹ بولا وہ خوب جانتا ہے کہ بلا شبہ میں سب لوگوں میں زیادہ پرہیزگار اور امانت کو سب
سے زیادہ ادا کرنے والا ہوں۔ (ترمذی، نسائی)۔
Possible references (unverified, pending editorial review)
- Candidate: Jami al-Tirmidhi 1213 (unverified) 92% confidence
- Candidate: Sunan al-Nasa'i 4628 (unverified) 75% confidence · Validation similarity: 0.794
Confidence and text similarity are not editorial verification.