اردو
Urdu OCR, pending reviewNoor 465
عبداللہ بن زید رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا کہ رسول اللہ صلی
اللہ علیہ وسلم نے اپنے دونوں ہاتھوں سے سر کا مسح فرمایا، اس طرح کہ سر کے اگلے اور پچھلے حصہ پر
دونوں ہاتھ گزارے اس طور پر کہ سر کے اگلے حصہ سے ابتداء فرمائی پھر دونوں ہاتھوں کو گدی تک لے
گئے، بعد ازاں دونوں ہاتھوں کو اس حصہ تک واپس لائے جہاں سے آپ نے ابتداء فرمائی تھی، پھر
آپ نے دونوں پیروں کو دھویا۔ (اس کی روایت ترمذی نے کی ہے اور ترمذی نے کہا ہے کہ یہ حدیث
اس باب میں جتنی حدیثیں مروی ہیں ان سب میں سب سے زیادہ صحیح اور زیادہ حسن ہے اور بخاری
نے بھی اسی طرح کی روایت کی ہے۔)
Possible references (unverified, pending editorial review)
- Candidate: Sahih al-Bukhari 185 (unverified) 97% confidence
- Candidate: Jami al-Tirmidhi 32 (unverified) 94% confidence
Confidence and text similarity are not editorial verification.