اردو
عبداللہ عمرو بن العاص رضی اللہ تعالیٰ عنہما سے روایت ہے انھوں نے کہا:
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے مجھ پر کسم میں رنگے ہوئے دو کپڑے دیکھے تو آپ نے فرمایا: کہ
یہ کافروں کے کپڑوں میں سے ہے پس تم اس کو مت پہنو 1۔
اور ایک روایت میں ہے میں نے عرض کیا میں ان دونوں کو دھولوں تو آپ
نے فرمایا بلکہ تم اس کو جلا دو۔ (مسلم)۔
اور انہی سے روایت ہے انھوں نے کہا: مجھ کو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ
وسلم نے دیکھا کہ مجھ پر کسم میں رنگا ہوا ایک گلابی کپڑا تھا تو آپ نے فرمایا: یہ کیا ہے، میں سمجھ گیا
جس کو آپ نے ناپسند کیا ہے میں نکالا اور اس کو جلا ڈالا تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: تم
نے اپنے کپڑے کے ساتھ کیا کیا ہے میں نے عرض کیا کہ: میں نے اس کو جلا دیا ہے۔ حضور صلی اللہ
علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: اپنے گھر والوں میں سے کسی کو کیوں نہیں پہنایا کیونکہ اس میں عورتوں کیلئے
کوئی حرج نہیں۔ (ابوداؤد)۔
عمران بن حصین رضی اللہ تعالیٰ عنہما سے روایت ہے اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ و
آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: سنو مرد لوگوں کا عطر خوشبو ہے جس میں رنگ نہ ہو اور عورتوں کا عطر رنگ ہے
جس میں خوشبو نہ ہو۔ (ابوداؤد)۔
راوی حدیث سعید نے کہا میں سمجھتا ہوں کہ انھوں نے کہا ہے اس کے سوا نہیں کہ عورتوں کی
خوشبو کے بارے میں حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ارشاد کو علماء نے عورت کے گھر سے نکلنے کی
صورت پر محمول کیا ہے البتہ جب وہ اپنے شوہر کے پاس رہے تو اس کو اختیار ہے جو خوشبو چاہے
استعمال کرے۔
Possible references (unverified, pending editorial review)
- Candidate: Sahih Muslim 2077a (unverified) 98% confidence
- Candidate: Sahih Muslim 2077b (unverified) 96% confidence
Confidence and text similarity are not editorial verification.
Commentary and footnotes (2)
Note 1
(1) The statement: so do not wear them: In Fatawa Qadi Khan: It is disliked for a man to wear garments dyed with saffron, safflower, or wars. So it is in Al-Marqah. It is said in Ad-Durr Al-Mukhtar: It is disliked to wear saffron-dyed or red or yellow zaffran-dyed garments for men, implying it is not disliked for women.
Note 1
(١) قوله: فلا تلبسهما: في فتاوى (قاضي خان): يكره للرجل أن يلبس المصبوغ بالعصفر والزعفران والورس. كذا في (المرقاة). وقال في(الدر المختار: وكره لبس المعصفر والمزعفر الأحمر والأصفر للرجال، مفاده أنه لا يكره للنساء.