اردو
Urdu OCR, pending reviewNoor 478
عبداللہ بن زید رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو
وضو فرماتے ہوئے دیکھا اور یہ بھی دیکھا کہ آپ نے سر کا مسح اپنے ہاتھوں کے بچے ہوئے پانی سے
نہیں کیا (بلکہ دوسرے نئے پانی سے کیا)۔
(اس کی روایت ترمذی نے کی ہے اور کچھ زیادتی کے ساتھ مسلم نے بھی اس کی روایت کی ہے۔)
Possible references (unverified, pending editorial review)
- Candidate: Jami al-Tirmidhi 35 (unverified) 97% confidence
- Candidate: Sahih Muslim 236 (unverified) 96% confidence
Confidence and text similarity are not editorial verification.
Commentary and footnotes (1)
Note 1
ف: ملا علی قاری رحمۃ اللہ علیہ نے کہا ہے کہ ہمارے پاس دونوں امر جائز ہیں ایک تو یہی ہے جس پر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے اس حدیث میں عمل فرمایا ہے اور دوسرا وہ بھی جائز ہے جو اس کے بعد والی حدیث میں آ رہا ہے اور اس پر بھی آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے عمل فرمایا ہے۔