Explore Zujajah

Read. Reflect. Return.

Clothing

Hadith 4342

(باب التصاویر ختم ہوا)

In this book

Current reading

Clothing

(باب التصاویر ختم ہوا)

Zujajat al-Masabih 4342Volume 3

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 5869
سیدنا سعید بن ابی الحسن سے روایت ہے کہ میں ابن عباس (رضی اللہ تعالیٰ عنہما) کے پاس تھا اچانک ان کے پاس ایک شخص آیا پس اس نے کہا: اے ابن عباس بے شک میں ایک آدمی ہوں۔ میری معیشت صرف اپنے ہاتھ کی کمائی سے ہے۔ اور میں یہ تصاویر بناتا ہوں تو ابن عباسؓ نے فرمایا: میں تم کو وہی بیان کروں گا جو میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا ہے میں نے آپ ﷺ کو ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے کہ جو کوئی تصویر بنائے تو اللہ اس کو عذاب دینے والا ہے یہاں تک کہ وہ اس میں روح پھونکے اور وہ کبھی اس میں روح پھونکنے والا نہیں ہے۔ تو اس آدمی نے لمبی سانس لی اور اس کا چہرہ زرد پڑ گیا۔ تو انہوں نے کہا: تیرا بھلا ہو اگر تم اس کو بنانے کے سوا انکار کرتے ہو تو اس درخت کو اور ہر ایسی چیز کو اختیار کرو جس میں جان نہ ہو۔ (بخاری)
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Sahih al-Bukhari 2225 (unverified) 99% confidence

Confidence and text similarity are not editorial verification.