Explore Zujajah

Read. Reflect. Return.

Medicine and Healing Charms

Hadith 4406

Opening narrations

In this book

Current reading

Medicine and Healing Charms

Opening narrations

Zujajat al-Masabih 4406Volume 3

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 5940Noor 5941
سیدتنا عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے نظر بد سے تعویذ کرنے کا حکم فرمایا۔ (متفق علیہ) امام مالک کی ایک روایت میں ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ام سلمہ کے گھر میں تشریف لائے اور گھر میں ایک بچہ رو رہا تھا تو انہوں نے ذکر کیا کہ اس کو نظر لگی ہے۔ تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: کیا تم اس کے لئے نظر کی تعویذ نہیں کرتے۔
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Sahih al-Bukhari 5738 (unverified) 98% confidence
  • Candidate: Sahih Muslim 2195a (unverified) 96% confidence

Confidence and text similarity are not editorial verification.

Commentary and footnotes (1)

Note 1

امام محمد رحمہ اللہ فرماتے ہیں ہم اسی کو اختیار کرتے ہیں تعویذ کرنے میں کوئی حرج نہیں ہے۔ جب کہ وہ اللہ کے ذکر سے ہو۔