Explore Zujajah

Read. Reflect. Return.

Medicine and Healing Charms

Hadith 4438

(باب الکہانۃ ختم ہوا)

In this book

Current reading

Medicine and Healing Charms

(باب الکہانۃ ختم ہوا)

Zujajat al-Masabih 4438Volume 3

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 5981Noor 5982
سیدنا قتادہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ اللہ تعالیٰ نے ان ستاروں کو تین چیزوں کے لئے پیدا فرمایا ہے اس کو آسمان کے لئے زینت بنایا اور شیاطین کو مارنے کے لئے اور ایسی نشانیاں جس سے راستہ معلوم کیا جاتا ہے تو جو کوئی ان میں اس کے سوا کوئی اور مطلب سمجھا تو اس نے خطا کی اور اپنے نصیب کو ضائع کیا اور اس نے اس بات کا تکلف کیا جس کو وہ نہیں جانتا۔ امام بخاری نے اس کو تعلیقاً روایت کیا ہے۔ اور رزین کی روایت میں ہے اس نے تکلف کیا بے فائدہ چیز کا اور ایسی چیز کا جس کا اس کو علم نہیں ہے اور جس کے علم سے انبیاء اور فرشتے عاجز ہیں۔ اور ربیع سے اس کے مثل روایت ہے۔ اور انہوں نے اضافہ کیا ہے کہ خدا کی قسم اللہ نے کسی ستارہ میں نہ کسی آدمی کی زندگی رکھی اور نہ اس کا رزق اور نہ اس کی موت، اس کے سوا نہیں کہ وہ اللہ تعالیٰ پر جھوٹ گھڑتے ہیں اور وہ ستاروں کو سبب گردانتے ہیں۔
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Mishkat al-Masabih 4598 (unverified) 35% confidence
  • Candidate: Sahih al-Bukhari 3199 (unverified) 30% confidence

Mishkat (candidate) 4598

Confidence and text similarity are not editorial verification.