Explore Zujajah

Read. Reflect. Return.

Etiquette

Hadith 4500

(بَابُ الْاِسْتِئْذَانِ ختم ہوا)

In this book

Current reading

Etiquette

(بَابُ الْاِسْتِئْذَانِ ختم ہوا)

Zujajat al-Masabih 4500Volume 4

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 6058
سیدنا عطاء بن یسار رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ ایک شخص نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے دریافت کیا اور عرض کیا: کیا میں اپنی ماں کے پاس بھی اجازت لوں؟ تو حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ہاں! تو اس شخص نے کہا: میں گھر میں ان کے ساتھ رہتا ہوں، تو حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ان کے پاس بھی اجازت لو، تو اس شخص نے کہا کہ میں ان کا خدمت گزار ہوں، تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ان کے پاس بھی اجازت لو، کیا تو پسند کرتا ہے کہ تو ان کو بغیر کپڑوں کے دیکھے تو اس نے کہا: نہیں، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تو ان کے پاس اجازت لے۔ (امام مالک نے اس کی مرسلاً روایت کی ہے)۔ امام محمد رحمہ اللہ نے موطا میں فرمایا ہے: ہم اس حدیث کو اختیار کرتے ہیں کہ اجازت لینا اچھا ہے۔ اور جس کسی کے ستر وغیرہ کو دیکھنا حرام ہے اس کے پاس داخلے کے لئے آدمی کو اجازت1 لینا چاہئے۔
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Mishkat al-Masabih 4683 (unverified) 45% confidence
  • Candidate: Muwatta Malik 1765 (unverified) 30% confidence

Mishkat (candidate) 4683

Confidence and text similarity are not editorial verification.

Commentary and footnotes (2)

Note 1

A man should seek permission from anyone whose private parts he is prohibited from seeing

(1) His statement: “A man should seek permission from anyone whose private parts he is prohibited from seeing”: This applies even to his close relatives, but not to his wife or slave girl. As stated in At-Ta‘liq al-Mumajjad. It is said in Al-Alamgiriyyah: “Abu Hanifah and Abu Yusuf said that one does not enter upon his mother, daughter, or sister except with permission, but for his wife, he offers the greeting and does not seek permission.” As stated in At-Tatarkhaniyyah.

Note 1

قوله

(۱) قوله: يستأذن الرجل على كل من يحرم عليه النظر إلى عورته ولو كان من محارمه لا على زوجته وأمته. كذا في التعليق الممجد». وقال في العالمكيرية»: عن أبي حنيفة وأبي يوسف عمله لا يدخل على الأم والبنت والأخت إلا بإذن أما على امرأته يسلم، ولا يستأذن. كذا في «التاتارخانية».