اردو
Urdu OCR, pending reviewNoor 6384
سیدنا ابن مسعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم
نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ نے تمہارے درمیان تمہارے اخلاق کو تقسیم فرما دیا ہے جیسا کہ تمہارے
درمیان تمہارے رزق کو تقسیم فرما دیا ہے: اللہ تعالیٰ دنیا اسکو بھی دیتا ہے جس کو وہ چاہتا ہے اور اس کو
بھی جس کو وہ نہیں چاہتا اور دین اسی کو عطا کرتا ہے جس کو وہ چاہتا ہے تو اللہ تعالیٰ جسے دین عطا
فرمائے تو وہ اسے پسند فرما لیا اور قسم ہے اس ذات کی جس کے قبضہ قدرت میں میری جان ہے کوئی
بندہ مسلمان نہیں ہوتا یہاں تک کہ اس کا دل اور زبان فرمانبردار ہو جائیں، اور وہ مومن نہیں ہوتا یہاں
تک کہ اسکا پڑوسی اس کے ایذا رسانیوں سے امن میں ہو جائے۔ (بیہقی: شعب الایمان)۔
Possible references (unverified, pending editorial review)
- Candidate: Mishkat al-Masabih 4994 (unverified) 85% confidence
Mishkat (candidate) 4994
Confidence and text similarity are not editorial verification.