Explore Zujajah

Read. Reflect. Return.

Etiquette

Hadith 4931

بَابُ الْأَمْرِ بِالْمَعْرُوفِ وَالنَّهْيِ عَنِ الْمُنْكَرِ ختم ہوا

In this book

Current reading

Etiquette

بَابُ الْأَمْرِ بِالْمَعْرُوفِ وَالنَّهْيِ عَنِ الْمُنْكَرِ ختم ہوا

Zujajat al-Masabih 4931Volume 4

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 6533
سیدنا نعمان بن بشیر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ کے حدود میں سستی کرنے والے کی اور گناہوں میں گرنے والے کی مثال اس قوم کی جیسی ہے جنہوں نے ایک کشتی میں قرعہ ڈالا، پس ان میں کے بعض اس کے نیچے کے حصہ میں ہو گئے اور بعض اس کے بالائی حصہ میں ہو گئے، پس جو نیچے کے حصہ میں تھے وہ اوپر والوں کے پاس سے پانی لیکر گزرتے تو ان کو تکلیف ہونے کی وجہ سے انہوں نے ایک کلہاڑی لے لی اور کشتی کے نیچے حصہ میں سوراخ کرنے لگے، تو وہ اس کے پاس آئے اور کہنے لگے تجھ کو کیا ہو گیا ہے؟ اس نے کہا: میری وجہ سے تم کو تکلیف پہنچی اور مجھے پانی ضروری ہے، پس اگر وہ اس کے ہاتھ کو پکڑیں گے تو وہ اس کو بچا لیں گے اور اپنے آپ کو بھی بچا لیں گے، اور اگر وہ اس کو چھوڑ دیں گے تو اس کو بھی ہلاک کر دیں گے اور اپنے آپ کو بھی ہلاک کر لیں گے۔ (بخاری)۔
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Sahih al-Bukhari 2686 (unverified) 96% confidence

Confidence and text similarity are not editorial verification.