Explore Zujajah

Read. Reflect. Return.

Heart-Softening Narrations

Hadith 4979

Opening narrations

In this book

Current reading

Heart-Softening Narrations

Opening narrations

Zujajat al-Masabih 4979Volume 4

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 6587
سیدنا ابو سعید خدری رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: میرے بعد میں تم پر جن چیزوں کا خوف کرتا ہوں ان میں سے یہ کہ تم پر دنیا کی تروتازگی اور اس کی زینت کھول دی جائے گی۔ تو ایک صاحب نے عرض کیا: یا رسول اللہ! کیا خیر بھی شر لاتا ہے؟ تو آپ خاموش رہے یہاں تک کہ ہم نے خیال کیا کہ آپ پر وحی نازل ہو رہی ہے راوی کہتے ہیں: تو آپ نے پسینہ مبارک کو پونچھا اور فرمایا: سائل کہاں ہے؟ گویا آپ نے ان کی تعریف کی اور فرمایا: خیر شر کو نہیں لاتا، بیشک بہار کی پیداوار میں بعض وہ ہے جو پیٹ پھلا کر ہلاک کر دیتی ہے یا بیمار کرتی ہے مگر سبزہ کھانے والا جانور کھاتا ہے یہاں تک کہ اس کے دونوں کوکھ دراز ہوجاتے ہیں تو وہ سورج کے سامنے آجاتا ہے اور گوبر کرتا ہے، پیشاب کرتا ہے پھر واپس جاتا ہے اور کھاتا ہے، اور یقیناً مال ہرا بھرا میٹھا ہے تو جو شخص اس کے حق سے اس کو اس کے حق میں رکھا تو وہ مال کیا ہی مددگار ہے اور جو اس کو ناحق لیا وہ ایسے شخص کی طرح ہے جو کھاتا ہے اور شکم سیر نہیں ہوتا اور وہ مال قیامت کے دن اس کے خلاف گواہی دینے والا ہوگا۔ (متفق علیہ)۔
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Sahih al-Bukhari 1465 (unverified) 98% confidence
  • Candidate: Sahih Muslim 1052a (unverified) 95% confidence

Confidence and text similarity are not editorial verification.