اردو
Urdu OCR, pending reviewNoor 571
ام المومنین عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے، آپ فرماتی ہیں کہ حضرت رسول
اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اپنی بیوی سے جماع کرتے پھر سو جایا کرتے تھے اور پانی چھوتے نہ تھے اور اگر
آخر شب میں بیدار ہوتے تو پھر جماع کرتے اور غسل فرماتے۔
(اس کی روایت امام محمد نے موطا میں ہمارے امام ابو حنیفہ رحمۃ اللہ علیہ سے کی ہے اور بیہقی اور
نووی نے کہا ہے کہ یہ حدیث صحیح ہے اور ابوداؤد اور ترمذی نے بھی اسی طرح کی روایت کی ہے۔)
Possible references (unverified, pending editorial review)
- Candidate: Mishkat al-Masabih 459 (unverified) 30% confidence
Mishkat (candidate) 459
Confidence and text similarity are not editorial verification.