اردو
Urdu OCR, pending reviewNoor 582
ابورافع رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، آپ نے کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ایک
دن اپنی بیبیوں میں ہر ایک کے ساتھ جماع فرمائے اور ان میں سے ہر ایک کے پاس غسل فرماتے
جاتے تھے۔
ابورافع رضی اللہ عنہ نے کہا کہ میں نے حضور صلی اللہ علیہ وسلم سے عرض کیا کہ یا رسول اللہ صلی
اللہ علیہ وسلم کیوں آپ آخر میں ایک ہی غسل پر اکتفا نہیں فرماتے؟ حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے جواب
دیا کہ الگ الگ غسل کرنا زیادہ صفائی زیادہ بہتر اور زیادہ پاکی ہے۔ (اس کی روایت امام احمد اور ابوداؤد
نے کی ہے اور اس کی اسناد صحیح ہے۔)
Possible references (unverified, pending editorial review)
- Candidate: Sunan Abi Dawud 219 (unverified) 98% confidence
Confidence and text similarity are not editorial verification.
Commentary and footnotes (1)
Note 1
علامہ شامی رحمۃ اللہ علیہ نے کہا ہے کہ ان احادیث سے یہ معلوم ہوتا ہے کہ دو دفعہ جماع کرنے کے درمیان وضو نہ کرنا اور غسل نہ کرنا جائز ہے اور افضل یہ ہے کہ دو دفعہ جماع کرنے کے درمیان میں غسل یا وضو کرلیا جائے۔