اردو
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ
صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: میں اپنے کو (خواب میں) کعبہ کے پاس دیکھا، پس میں نے ایک
گندمی رنگت کے شخص کو دیکھا، جوان تمام گندمی رنگت کے لوگوں میں بہت اچھے ہیں جنکو تم دیکھے ہو
ان تمام زلف والے لوگوں میں جن کو تم دیکھے ہو بہت اچھے ہیں اور وہ اس میں کنگھی کئے ہوئے
ہیں اور اس سے پانی ٹپک رہا ہے، دو آدمیوں کے کاندھے پر ٹیک لگاتے ہوئے بیت اللہ شریف کا
طواف کر رہے ہیں تو میں نے دریافت کیا: یہ کون ہیں؟ تو ان لوگوں نے کہا: یہ مسیح ابن مریم ہیں، آپ
نے فرمایا: پھر اچانک میری نظر ایک شخص پر پڑی جو چھوٹے گھنگریالے بال والا اور داہنی آنکھ کا کانا تھا،
اسکی آنکھ پھولے ہوئے انگور کے دانہ کی طرح تھی، جن لوگوں کو میں نے دیکھا انمیں وہ ابن قطن سے
زیادہ مشابہہ تھا، وہ اپنے ہاتھوں کو دو آدمیوں کے مونڈھوں پر1 رکھے ہوئے بیت اللہ شریف کا
طواف کر رہا تھا2، میں نے دریافت کیا یہ کون ہے؟ تو انہوں نے کہا: یہ مسیح دجال ہے۔ (متفق علیہ)۔
اور ایک روایت میں ہے کہ آپ نے دجال کے بارے میں فرمایا: وہ
ایک سرخ رنگ کا موٹا گھنگھریالے سر والا، داہنی آنکھ کا کانا شخص ہے لوگوں میں اس سے بہت
مشابہت رکھنے والا ”ابن قطن“ ہے۔
Possible references (unverified, pending editorial review)
- Candidate: Sahih al-Bukhari 5902 (unverified) 95% confidence · Validation similarity: 0.826
- Candidate: Sahih Muslim 169a (unverified) 93% confidence
Confidence and text similarity are not editorial verification.
Commentary and footnotes (4)
Note 1
(1) His statement: “on the shoulders of two men”: The apparent meaning is that these are his aides supporting his falsehood, just as the two men with Jesus are those assisting him in truth, perhaps Al-Khidr and the Mahdi from his companions. (As stated in Al-Mirqat)
Note 2
(2) His statement: “circumambulating the House”: Al-Turbishti said: The Dajjal’s circumambulation of the Ka’bah, despite being a disbeliever, is interpreted as part of the Prophet’s (ﷺ) visions, revealing that Jesus, in his beautiful form upon his descent, circumambulates the religion to establish and reform it, while the Dajjal, in his repulsive form, circles the religion to perpetuate distortion and corruption. (As stated in Al-Mirqat)
Note 1
(۱) قوله : على منكبي رجلين الظاهر أن المراد بهما من يعاونه على باطله من أمرائه، كما أن المراد بالرجلين الأولين من يساعدان المسيح على حقه، ولعلهما الخضر والمهدي من أصحابه. كذا في «المرقاة».
Note 2
(۲) قوله: يطوف بالبيت : قال التوربشتي : طواف الدجال عند الكعبة مع أنه كافر مؤول بأن رؤيا النبي ﷺ من مكاشفاته كوشف، بأن عيسى في صورته الحسنة التي ينزل عليها يطوف حول الدين لإقامته وإصلاح فساده، وأن الدجال في صورته الكريهة التي ستظهر يدور حول الدين يبقى العوج والفساد. كذا في «المرقاة».