اردو
حُمَیْد حُمَیْرِی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا کہ میں رسول اللہ
صلی اللہ علیہ وسلم کے ایک صحابی سے ملا جو چار سال تک آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں ابو
ہریرہ رضی اللہ عنہ کی طرح حاضر رہے، ان صحابی نے مجھ سے کہا کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے
عورت کو مرد کے بچے ہوئے پانی سے یا مرد کو عورت کے بچے ہوئے پانی سے غسل کرنے کی ممانعت
فرمائی ہے، البتہ مسدد کی روایت میں اتنا زیادہ ہے کہ دونوں ایک ساتھ چلو سے پانی استعمال کریں۔
(اس کی روایت ابوداؤد اور نسائی نے کی ہے۔)
اور امام احمد نے اس حدیث کی ابتداء میں یہ بڑھایا ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے
ہم میں سے کسی کو روزانہ کنگھی کرنے یا غسل خانہ میں پیشاب کرنے کی ممانعت فرمائی ہے، اس کی
روایت ابن ماجہ نے عبداللہ بن مغفل سے کی ہے اور ہمارے علماء نے کہا کہ یہ ممانعت تنزیہی ہے۔
Possible references (unverified, pending editorial review)
- Candidate: Sunan Abi Dawud 81 (unverified) 97% confidence
- Candidate: Sunan Ibn Majah 374 (unverified) 93% confidence
Confidence and text similarity are not editorial verification.