Explore Zujajah

Read. Reflect. Return.

(وہ کتاب جس میں طہارت کے احکام ہیں)

Hadith 565

(یہ باب ہے پانی کے احکام کے بیان میں)

In this book

Current reading

(وہ کتاب جس میں طہارت کے احکام ہیں)

(یہ باب ہے پانی کے احکام کے بیان میں)

Zujajat al-Masabih 565Volume 1

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 632Noor 633Noor 634
داؤد بن صالح بن دینار رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، وہ اپنی والدہ سے روایت کرتے ہیں وہ کہتی ہیں کہ ان کی مالکہ نے ام المومنین عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا کے پاس ہریس دے کر روانہ کیا، وہ کہتی ہیں کہ میں نے حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کو دیکھا کہ آپ نماز پڑھ رہی ہیں، مجھے اشارہ سے فرمایا کہ اسے رکھ دو، اتنے میں ایک بلی آئی اور اس سے کچھ کھا لی اور جب حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا نماز سے فارغ ہوئیں تو اسی جگہ سے تناول فرمایا جہاں سے بلی کھائی تھی اور فرمایا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے کہ بلی ناپاک نہیں ہے، وہ تمہارے پاس (خادموں کی طرح) آنے جانے والوں میں سے ہے، اور میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو بلی کے جھوٹے پانی سے وضو فرماتے دیکھا ہے۔ (اس کی روایت ابوداؤد نے کی ہے اور علامہ نیموی رحمۃ اللہ علیہ نے کہا ہے کہ اس حدیث کے اسناد صحیح ہیں۔) اور ترمذی نے روایت کی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ جب برتن میں بلی منھ ڈال کر پی لے تو برتن کو ایک دفعہ دھو لیا جائے اور اس کو ترمذی نے صحیح کہا ہے۔ اور امام طحاوی اور دیگر محدثین نے ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے اور وہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ آپ نے فرمایا کہ جب بلی برتن میں منھ ڈال کر پی لے تو برتن کو پاک کرنے کی صورت یہ ہے کہ برتن ایک دفعہ یا دو دفعہ دھو لیا جائے اور دارقطنی نے کہا کہ ”یہ حدیث صحیح ہے“۔
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Sunan Abi Dawud 76 (unverified) 98% confidence

Confidence and text similarity are not editorial verification.