Explore Zujajah

Read. Reflect. Return.

the Virtues

Hadith 5738

Chapter

In this book

Current reading

the Virtues

Chapter

Zujajat al-Masabih 5738Volume 5

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 7426
حضرت انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے وصال کے بعد ابوبکر رضی اللہ عنہ نے عمر رضی اللہ عنہ سے فرمایا: حضرت ام ایمن کے پاس چلو، ہم اُن سے ملاقات کریں گے جس طرح حضرت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اُن سے ملاقات فرماتے تھے تو جب ہم اُن کے پاس پہنچے تو وہ روئیں، انہوں نے اُن سے فرمایا: آپ کو کیا چیز رُلا رہی ہے؟ کیا آپ نہیں جانتیں کہ جو اللہ کے پاس ہے وہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے لئے بہتر ہے، تو اُنہوں نے فرمایا: یقیناً میں اس وجہ سے نہیں رو رہی ہوں کہ میں نہیں(42) جانتی کہ جو اللہ تعالیٰ کے پاس ہے وہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے لئے بہتر ہے، لیکن میں اس لئے روتی ہوں کہ آسمان سے وحی رُک چکی ہے پھر انہوں نے دونوں کو رونے پر برانگیختہ کر دیا تو اُن کے ساتھ دونوں حضرات رونے لگے۔ (مسلم)
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Sahih Muslim 2454 (unverified) 98% confidence

Confidence and text similarity are not editorial verification.

Commentary and footnotes (3)

Note 1

I do not weep because I am unaware

(1) Her statement “I do not weep because I am unaware”: with fathah on the hamzah, as it is the object of “I do not weep.” The meaning is: I do not weep for not knowing. Her statement “they began weeping with her”: weeping for this reason does not cease until the end of time. (As stated in Al-Mirqat)

Note 1

قوله

(۱) قوله : فقالت: إني لا أبكي إني لا أعلم : بفتح الهمز على أنه مفعول له لقوله: «لا أبكي». والمعنى لا أبكي لأني لا أعلم. وقوله: فعلا يبكيان معها والبكاء بهذا المعنى لا ينقطع إلى آخر الدنيا. كذا في «المرقاة».

Note 1

(42) قولہ: فقالت انی لا ابکی انی لا اعلم (اُنہوں نے فرمایا: یقیناً میں اس وجہ سے نہیں رو رہی ہوں کہ میں نہیں جانتی) انی لا اعلم میں انی کے ہمزہ کو زیر ہے اس بنیاد پر کہ وہ ”لا ابکی“ فعل کا مفعول لہ ہے، معنی یہ ہے کہ: میں اس لئے نہیں روتی کہ میں نہیں جانتی، تو ان کے ساتھ وہ دونوں رونے لگے، اور اس معنی میں رونا دنیا کے اختتام تک بھی ختم نہیں ہوگا۔ (مرقات)