اردو
Urdu OCR, pending reviewNoor 7563
حضرت ابورافع مولی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت ہے، فرمایا: ہم
حضرت علی کے ساتھ تھے جس وقت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے آپ کو اپنا جھنڈا دیکر روانہ فرمایا،
جب آپ قلعہ کے قریب ہو گئے تو اہل قلعہ آپ کی طرف نکل آئے تو آپ نے ان سے جنگ کی اور
یہود میں سے ایک شخص آپ پر ضرب لگایا اور اپنی ڈھال کو ہاتھ سے ڈال دیا تو حضرت علی نے ایک
دروازہ کو لیکر جو قلعہ کے پاس تھا اپنے لئے ڈھال بنا لیا اور وہ مسلسل آپ کے ہاتھ میں رہا حتی کہ اللہ
نے آپ کے ہاتھ پر کامیابی عطا فرمائی، پھر جس وقت فارغ ہوئے اس کو ہاتھ سے ڈال دیا اور اپنے
آپ کو ان سات اشخاص میں جن میں کا میں آٹھواں تھا اس دروازے کو پلٹانے کی کوشش کرتے
ہوئے دیکھا، ہم اس کو پلٹا نہیں سکے۔ امام احمد نے اس کو مناقب میں روایت کیا ہے۔ (احمد)
Possible references (unverified, pending editorial review)
- Candidate: Mishkat al-Masabih 6105 (unverified) 30% confidence
Mishkat (candidate) 6105
Confidence and text similarity are not editorial verification.