Explore Zujajah

Read. Reflect. Return.

the Virtues

Hadith 5890

Chapter on the Virtues of the Ten Promised Paradise (may Allah be pleased with them)

In this book

Current reading

the Virtues

Chapter on the Virtues of the Ten Promised Paradise (may Allah be pleased with them)

Zujajat al-Masabih 5890Volume 5

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 7599
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت، اُنہوں نے فرمایا: حضرت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم مدینہ طیبہ تشریف لانے کے وقت ایک مکمل رات جاگے (29) تو فرمایا: کاش کوئی نیک شخص میرے پاس پہرہ دیتا، تب ہم نے ایک ہتھیار کی آواز سنی تو حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا یہ کون ہے، آنے والے شخص نے کہا: میں سعد ہوں، فرمایا: کیسے آئے ہو، عرض کیا: مجھے اپنے دل میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے بارے میں اندیشہ محسوس ہوا تو میں پہرہ دینے کے لئے حاضر ہو گیا، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اُن کے حق میں دعا فرمائی پھر آرام فرمایا۔ (بخاری، مسلم)
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Sahih al-Bukhari 2885 (unverified) 96% confidence
  • Candidate: Sahih Muslim 2410b (unverified) 94% confidence

Confidence and text similarity are not editorial verification.

Commentary and footnotes (3)

Note 1

upon his arrival in Madinah

(1) The statement “upon his arrival in Madinah”: At-Tibi said: The word “arrival” is a verbal noun, not a time adverb, carried by “in Madinah” and used as an adverb by implying a suppressed term, i.e., the time or period. “Night” is a substitute for the implied term, meaning he stayed awake one night during the time of his arrival in Madinah from some expeditions. (As stated in Al-Mirqat)

Note 1

قوله

(۱) قوله : مقدمه المدينة إلخ : قال الطيبي: قوله: «مقدمه» مصدر ميمي ليس بظرف لحمله في المدينة ونصبه على الظرفية على تقدير مضاف، وهو الوقت أو الزمان وليلة بدل البعض من المقدر، أي سهر ليلة من الليالي وقت قدومه المدينة من بعض الغزوات. كذا في «المرقاة».

Note 1

(29) قولہ: مقدمه المدينة (مدینہ طیبہ تشریف لانے کے وقت) علامہ طیبی رحمۃ اللہ علیہ نے کہا: لفظ ”مقدم“ مصدر میمی ہے، ظرف نہیں کیونکہ وہ لفظ ”المدينة“ عمل کر رہا ہے اور ”مقدم“ مضاف مقدر ہونے کی بنیاد پر ظرفیت کی وجہ سے زبر (فتحے) ہے مضاف مقدر ”وقت“ یا ”زمان“ ہے اور ”ليلة“ مضاف مقدر سے بدل البعض ہے یعنی حضور صلی اللہ علیہ وسلم کسی غزوہ سے واپس مدینہ طیبہ تشریف لانے کے وقت کوئی پوری ایک رات بیدار رہے۔ (مرقات)