اردو
Urdu OCR, pending reviewNoor 7600
حضرت انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، اُنہوں نے فرمایا: حضرت رسول
اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ارشاد فرمایا: ہر امت کا ایک امین ہے (30) اور اس امت کے امین ابوعبیدہ بن
جراح ہیں۔ (متفق علیہ)
Possible references (unverified, pending editorial review)
- Candidate: Sahih al-Bukhari 3744 (unverified) 98% confidence
- Candidate: Sahih Muslim 2419a (unverified) 97% confidence
Confidence and text similarity are not editorial verification.
Commentary and footnotes (3)
Note 1
(1) The statement “trustworthy one”: Meaning reliable, dependable, and satisfactory. The statement “the trustworthy one of this nation is Abu Ubaydah ibn al-Jarrah”: With tashdid on the ra. He was singled out for trustworthiness, though it is shared with other companions, due to its predominance in him relative to them, or because it was dominant relative to his other qualities. (As stated in Al-Mirqat)
Note 1
(۱) قوله: أمين: أي ثقة ومعتمد ومرضي وقوله: أمين هذه الأمة أبو عبيدة بن الجراح بتشديد الراء، وإنما خصه. بالأمانة وإن كانت مشتركة بينه وبين غيره من الصحابة لغلبتها فيه بالنسبة إليهم. وقيل: لكونها غالبة بالنسبة إلى سائر صفاته. كذا في «المرقاة».
Note 1
(30) قولہ: امین (امانت دار) یعنی بھروسہ مند، قابل اعتماد، جن کو خوشنودی حاصل ہو چکی ہے، اس امت کے امین ابوعبیدہ بن جراح ہیں راء کی تشدید کے ساتھ، حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے اُنہیں امانتداری کے ساتھ خاص فرمایا اگرچہ امانتداری کی صفت اُن کے اور دیگر صحابہ کرام کے درمیان مشترک تھی اس لئے کہ دوسروں کی بہ نسبت ان میں امانتداری غالب تھی اور کہا گیا کہ ان میں امانتداری ان کی دوسری صفات کے بالمقابل زیادہ تھی۔ (مرقات)