اردو
Urdu OCR, pending reviewNoor 666
ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ آپ فرماتی ہیں کہ رسول اللہ صلی
اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس (ایک شیرخوار) بچہ لایا گیا اس نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے
کپڑے پر پیشاب کر دیا آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے پانی منگوایا اور آپ نے اس پر سے پانی
بہا دیا۔ اس کی روایت بخاری نسائی اور امام محمد نے کی ہے اور طحاوی نے بھی اسی طرح روایت کی ہے
Possible references (unverified, pending editorial review)
- Candidate: Sahih al-Bukhari 222 (unverified) 99% confidence
Confidence and text similarity are not editorial verification.
Commentary and footnotes (1)
Note 1
اور امام طحاوی نے یہ صراحت کی ہے کہ پانی بہا دینے کا حکم درحقیقت دھو دینے کا ہے، چنانچہ اگر کسی آدمی کے کپڑے کو غلاظت لگ جائے اور وہ اس پر پانی بہا دے یہاں تک کہ پانی اس غلاظت کو دور کر دے تو اس کا کپڑا پاک ہو جاتا ہے۔