Explore Zujajah

Read. Reflect. Return.

(وہ کتاب جس میں طہارت کے احکام ہیں)

Hadith 646

(یہ باب ہے تیمّم کے بیان میں)

In this book

Current reading

(وہ کتاب جس میں طہارت کے احکام ہیں)

(یہ باب ہے تیمّم کے بیان میں)

Zujajat al-Masabih 646Volume 1

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 726
ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے آپ فرماتی ہیں کہ ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ آپ کے ایک سفر میں نکلے یہاں تک کہ جب ہم مقام بیداء یا ذات الجیش پہنچے تو میرا ایک ہار ٹوٹ کر گر گیا تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو اس کی تلاش کے لئے ٹھہرنا پڑا اور حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ صحابہ کو بھی، اور ہمارا یہ قیام پانی پر تھا اور نہ تو لوگوں کے پاس پانی تھا تو لوگ ابوبکر رضی اللہ عنہ کے پاس آئے اور کہنے لگے آپ نے دیکھا عائشہ رضی اللہ عنہا نے کیا کیا ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو بھی ٹھہرا لیا اور دوسروں کو بھی حالانکہ یہ قیام پانی پر ہے اور نہ کسی کے پاس پانی ہے۔ ابوبکر رضی اللہ عنہ (یہ سن کر میرے پاس) تشریف لائے اور اس وقت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میری ران پر سر رکھ کر سوگئے تھے آتے ہی فرمایا کہ تم نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو اور حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ اور لوگوں کو بھی روک رکھا ہے، حالانکہ ان کا قیام پانی پر ہے اور نہ ان کے ساتھ پانی ہے، عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ ابوبکر رضی اللہ عنہ نے مجھے برا بھلا کہا اور حسب مشیت الٰہی، بہت کچھ ڈانٹا اور میرے کولہے میں ہاتھ سے کچوکے دینے لگے چونکہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا سر میرے ران پر تھا اس وجہ سے میں حرکت نہ کرسکی، پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سوتے رہے یہاں تک کہ صبح ہوگئی اور پانی بالکل نہ تھا تب اللہ تعالیٰ نے آیت تیمّم نازل فرمائی۔ اسید بن حضیر رضی اللہ عنہ کہنے لگے: اے ابوبکر رضی اللہ عنہ کے خاندان والو تمہاری یہ پہلی برکت نہیں ہے، ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں: پھر ہم نے اس اونٹ کو اٹھایا جس پر میں سوار تھی تو اس کے نیچے ہار مل گیا۔ (اس کی روایت نسائی نے کی ہے اور بخاری اور مسلم کی روایت بھی اسی طرح ہے۔)

Qur’an-related source paragraphs

And the saying of Allah, the Almighty: "And if you are ill or on a journey or one of you comes from the place of relieving himself, or you have touched women, and you do not find water, then perform tayammum with clean soil and wipe over your faces and hands. And the saying of Allah: 'And do not approach prayer while you are in a state of janabah (major impurity) until you have washed yourselves.'" (Surah Al-Ma'idah: 6)

Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Sahih al-Bukhari 334 (unverified) 99% confidence
  • Candidate: Sahih Muslim 367a (unverified) 97% confidence

Confidence and text similarity are not editorial verification.